اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 7 ہزار فلسطینیوں میں سے 600 قیدی شدید بیمار ہونے کے باوجود اسرائیل کی اجازت نہ ہونے کی بنا پر علاج معالجہ سے محروم ہیں۔
فلسطینی شہری تنظیموں نے کئی ایک سرطان اور ذیا بیطس کے مریضوں کے علاج کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین تنظیم نجات سے منسلک اسیر امور کی اعلی کمیٹی کے صدر عیسی قراقی کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے عرب ملکوں سے کہیں زیادہ تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔
اسرائیلی خفیہ سروس ، خفیہ معلومات کے حوالے سے فلسطینیوں کو " آفیشل امپرزن " کے زیر نام ایک تا 6 ماہ تک جیل میں بند کرنے کی مجاز ہے۔
.......
/169